پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں 6 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی مزید 1286 روپے مہنگا ہو نے سے 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 031 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 455 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 15 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3350 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں