ایپل کا پہلا فولڈ ہونے والا نیا اسمارٹ فون آئی فون ایکس فولڈ جلد پاکستان میں دستیاب ہوگا جس کی ممکنہ قیمت تین لاکھ پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
یہ فون بارہ جی بی ریم اور چونسٹھ، دو سو چھپن اور پانچ سو بارہ جی بی اسٹوریج کے مختلف ماڈلز میں پیش کیا جائے گا۔ اس میں پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری ہوگی جو وائرلیس چارجنگ اور اٹھارہ واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرے گی۔ کیمرہ سیٹ اپ میں بارہ میگا پکسل کے تین لینز اور فرنٹ پر بارہ میگا پکسل کیمرہ موجود ہوگا، جبکہ ویڈیو فور کے ریزولوشن میں ریکارڈ ہو سکے گی۔ فون کا ڈیزائن اسٹین لیس اسٹیل فریم اور گلاس باڈی پر مبنی ہے جو پانی اور گرد و غبار سے محفوظ ہوگا۔ سپر ریٹینا ایکس ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے میں ایچ ڈی آر اور ایک سو بیس ہرٹز ٹچ سینسنگ بھی شامل ہے۔ اس فون میں ایپل کی اے چودہ بایونک چپ، فیس آئی ڈی، ڈولبی آواز، وائی فائی چھ اور بلیوٹوتھ پانچ شامل ہوں گے، جبکہ یہ اسپیس گرے، سلور، گولڈ اور مڈ نائٹ گرین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں