کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، چھ روز کے دوران فی تولہ سونا 6,200 روپے جبکہ عالمی سطح پر فی اونس سونا 62 ڈالر سستا ہوا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق:
-
پیر کے روز فی اونس سونا 36 ڈالر اور فی تولہ سونا 3,600 روپے سستا ہوا
-
منگل کو 5 ڈالر اور 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی
-
بدھ کے روز سونا 2 ڈالر اور 200 روپے سستا ہوا
-
جمعرات کو 14 اگست کی تعطیل کے باعث مارکیٹ بند رہی
-
جمعہ کے دن سونا 10 ڈالر اور 1,000 روپے سستا ہوا
-
ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر اور پاکستان میں 900 روپے کی کمی ہوئی
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3,335 ڈالر پر آ گیا۔
چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ
اسی عرصے کے دوران چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 0.18 ڈالر کے اضافے سے 37.98 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے اضافے سے 4,037 روپے ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں