ساگزار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (SAZEW) نے بالآخر طویل انتظار کے بعد ہیول ایچ 6 پی ایچ ای وی (Haval H6 PHEV) کو پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ یہ جدید ہائبرڈ ایس یو وی اگست کے وسط میں مقامی مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی، اور اب یہ وعدہ پورا ہوگیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس کی خواہشمند افراد 24 لاکھ روپے ادا کر کے بکنگ کروا سکتے ہیں ۔
یہ نئی ہائبرڈ ایس یو وی اپنی جدید ٹیکنالوجی، بہترین کارکردگی اور فیول ایفیشنسی کے باعث پریمیئم گاڑیوں کی کیٹیگری میں شامل ہو گئی ہے، اور یہ ان صارفین کے لیے ایک پرکشش آپشن ہے جو کارکردگی کے ساتھ ساتھ جدید فیچرز اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو ترجیح دیتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق بکنگ اور ڈیلیوری کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔
ہیول ایچ 6 پی ایچ ای وی میں 5ٹی پی ایچ ای وی انجن دیا گیاہے ، یہ گاڑی ہائبرڈ ٹیکنالوجی ہے جو کہ 360 ہارس پاور جبکہ 760 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے ، اس میں 55 لیٹر کا بڑا ٹینک نصب کیا گیاہے جبکہ لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری دی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں