ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیمنٹ کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں فی بوری سیمنٹ کی قیمت چھتیس روپے کم ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اس وقت ملک میں پچاس کلو سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت ایک ہزار چار سو بارہ روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے سال ایک ہزار چار سو اڑتالیس روپے تھی۔ کچھ شہروں میں سیمنٹ کی بوری اب بھی ایک ہزار پانچ سو دس روپے تک فروخت ہو رہی ہے، تاہم اسلام آباد میں ایک ہزار تین سو سڑسٹھ اور راولپنڈی میں ایک ہزار تین سو بہتر روپے کی ہے۔ دیگر شہروں میں قیمتیں یوں ہیں: گوجرانوالہ ایک ہزار چار سو چالیس، سیالکوٹ ایک ہزار چار سو تیس، لاہور ایک ہزار چار سو تینتالیس، فیصل آباد ایک ہزار تین سو ستر، سرگودھا ایک ہزار چار سو، ملتان ایک ہزار چار سو نو، بہاولپور ایک ہزار چار سو چالیس اور کراچی ایک ہزار تین سو سڑسٹھ روپے۔ حیدرآباد میں ایک ہزار چار سو ستائیس، سکھر ایک ہزار چار سو پینسٹھ، لاڑکانہ ایک ہزار چار سو سات، پشاور ایک ہزار تین سو پچاس، بنوں ایک ہزار تین سو چالیس، کوئٹہ ایک ہزار پانچ سو دس اور خضدار میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت ایک ہزار چار سو تراسی روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں