حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور یہ 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہی رہے گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں