ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ

حکومت نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ٹیکس دہندگان کا مکمل بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے.

جس کے بعد ظاہر کردہ آمدن اور بینک کھاتوں میں فرق کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فنانس بل دو ہزار پچیس کے تحت ایف بی آر کو یہ اختیارات دے دیے گئے ہیں، جس کے بعد کمرشل بینک ایف بی آر کے ساتھ ٹیکس دہندگان کا سنگل ڈیپازٹری ڈیٹا شیئر کریں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے قوانین کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جبکہ بینکوں سے ملنے والا ڈیٹا خفیہ رکھا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے خدشات دور کرنے اور نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، کمرشل بینک اور منی ایکسچینج کمپنیاں بھی ڈیٹا شیئر کریں گی، تاکہ منی لانڈرنگ اور بینیفیشل اونرشپ کا سراغ لگایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close