ملک میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، بعض شہروں میں فی کلو قیمت اٹھارہ روپے تک بڑھ گئی، جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں صفر اعشاریہ اکتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چینی کی اوسط قیمت ایک سو اناسی روپے انیس پیسے فی کلو تک جا پہنچی، جو گزشتہ ہفتے ایک سو اٹھہتر روپے سڑسٹھ پیسے تھی۔ اسلام آباد میں چینی کی قیمت میں اٹھارہ اور راولپنڈی میں بارہ روپے تک اضافہ ہوا جبکہ بعض علاقوں میں قیمت ایک سو نوے روپے فی کلو تک برقرار ہے۔ حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت ایک سو پینسٹھ روپے اور ریٹیل قیمت ایک سو تہتر روپے مقرر کیے جانے کے باوجود سرکاری نرخ لاگو نہ ہو سکے۔ مہنگائی کے حالیہ ہفتے میں سترہ اشیاء مہنگی ہوئیں، جن میں ٹماٹر، چکن، انڈے، پیاز، آٹا اور دال ماش شامل ہیں، جبکہ آلو اور کیلے سستے ہوئے اور پچیس اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں