آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد اضافہ کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان کے مختلف گیس سسٹمز میں 1.46 فیصد اضافے کی اطلاع ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی ( SSGC) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( SNGPL) دونوں کمپنیوں کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے لئے ایل این جی کی قیمتوں میں $0.15 فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی قیمت $10.73 فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔
پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں بزنس کرنے والی کمپنی ایس این جی پی ایل کے لئے ایل این جی کی قیمت میں $0.14 فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، نظر ثانی شدہ قیمت $11.73 فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
یہ نظرثانی اوگرا کے ماہانہ قیمت ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کے حصے کے طور پر کی گئی ہے، جو توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدی ایل این جی پر انحصار کرنے والے صارفین اور صنعتوں کو براہ راست متاثر کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں