پیٹرول کتنا مہنگا ہونیوالا ہے ؟ اہم خبر آ گئی

16  اگست سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے اور ڈیزل کے نرخ میں بڑی کمی کا امکان ہے،  پٹرولیم انڈسٹری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم انڈسٹری نے ڈیزل 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر سستا کرنی کی سفارش کی ہے،  سولہ اگست سے قیمت 285 روپے 83   پیسے سے کم ہوکر 274 روپے ا8  پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول ایک روپیہ32   پیسے مہنگا کر کے فی لیٹر قیمت 265  روپے 93  پیسے  کرنے کی تجویز ہے جبکہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264.61 روپے ہے ۔

مٹی کا تیل 6  روپے 25  پیسے کمی کے بعد 179 روپے21  پیسے فی لیٹر  ہونے کی توقع ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل  7 روپے 11   پیسے کمی کے بعد  163  روپے 25 پیسے ہونے کا امکان ہے،  اوگرا ورکنگ کی بنیاد پر 15  اگست کو سمری وفاقی حکومت کو بھیجے گی،  وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close