ملک میں سونے کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے جس سے زیورات کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو وقتی ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے رہ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 858 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے پر آگیا ہے۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 344 ڈالر پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں