پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت نے 16 اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282.83 روپے سے کم ہو کر 274.08 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں اور آئندہ سال تیل کی پیداوار میں اضافے کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے نرخ دو ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close