’بینک بند رہیں گے‘ اعلان ہو گیا

بینک دولت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں “بینک تعطیل” قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث اس روز بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اس دن تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکرو فنانس بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے، تاہم ان اداروں کے تمام ملازمین حسبِ معمول دفتر میں حاضر ہوں گے اور معمول کے دیگر دفتری امور انجام دیں گے، البتہ عوام سے لین دین نہیں ہوگا۔

ادھر وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2024 کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زکوٰۃ ان سیونگ اور پرافٹ اینڈ لاس اکاؤنٹس سے کاٹی جائے گی جن میں یکم رمضان کو 1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی۔

وزارت کی وضاحت کے مطابق وہ سیونگ اکاؤنٹس جن میں یکم رمضان کو بیلنس اس مقررہ نصاب سے کم ہوگا، ان سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close