گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے سوزوکی نے بڑی آفر لگا دی

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے ایک شاندار پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نئے ماڈل سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) پر محدود مدت کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔

سوزوکی ایوری کو گزشتہ سال کے اختتام پر کمپنی نے طویل عرصے سے چلنے والے ماڈل بولان کی جگہ متعارف کرایا تھا۔ یہ خصوصی آفر صرف سوزوکی ایوری کے VX ویرینٹ پر لاگو ہوگی۔

سوزوکی ایوری وی ایکس کی اصل قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے ہے، اور اس رعایت کے بعد صارفین کو نمایاں مالی فائدہ حاصل ہوگا۔

اس گاڑی میں 660 سی سی DOHC 12-والو VVT انجن دیا گیا ہے، جو بولان کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے۔ یہ انجن 5,700 RPM پر 43 ہارس پاور اور 3,700 RPM پر 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ ساتھ ہی گاڑی میں 5-اسپیڈ مینول ٹرانسمیشن کی سہولت موجود ہے، جو اسے مزید مؤثر اور قابل بھروسہ بناتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close