عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ “سی ڈبل اے ٹو” سے بڑھا کر “سی ڈبل اے ون” کر دی۔ ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کا کریڈٹ آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔
موڈیز نے وضاحت کی کہ اپ گریڈ کی بنیادی وجوہات پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحات، اور زرمبادلہ ذخائر میں ممکنہ اضافے کی توقعات ہیں۔ تاہم ایجنسی نے نشاندہی کی کہ پاکستان کو اب بھی اپنے ترقیاتی اہداف کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کی ضرورت رہے گی۔
اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور جلد عالمی ادارہ پاکستان کی ریٹنگ بہتر کرنے کا اعلان کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں