گندم کی فی من قیمت میں اضافے کے باعث فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نیا ریٹ 1370 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی فی من قیمت 2450 روپے تک پہنچ چکی ہے، جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق لاہور میں روزانہ تقریباً دو لاکھ پچیس ہزار آٹے کے تھیلوں کی طلب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت بڑھنے سے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں اضافے کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں