ڈیجیٹل مالی فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے “آپریشن گرے” کے تحت ملک بھر کے کال سینٹرز کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، اب کال سینٹر قائم کرنے کے لیے لائسنس لینا لازمی ہوگا، جو تین وفاقی اداروں — این سی سی آئی اے، پی ٹی اے اور حساس ادارے — کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ صوبوں میں موجود غیر لائسنس یافتہ اور مشکوک کال سینٹرز پر بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا، اور آپریشن گرے کا دائرہ کار صوبائی سطح تک بڑھا دیا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد جعلی اسکیموں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے والے نیٹ ورکس کو توڑنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عمل سائبر کرائم رسپانس انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حالیہ کارروائیوں نے ڈیجیٹل جعل سازوں کے طریقہ کار میں خلل ڈال دیا ہے، اور اب حتمی اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں