پی ٹی اے کا ملک گیر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک گیر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اب پورے پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے صرف ایک لائسنس جاری کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے نیا لائسنس تیار کر لیا گیا ہے، جو ٹیلی کام پالیسی 2015 کی روشنی میں بنایا گیا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق، اس نئے لائسنس کے بعد سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو علیحدہ لوکل لوپ لائسنس لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پہلے پورے ملک میں سروس کے لیے 14 مختلف لائسنس درکار ہوتے تھے، مگر اب ایک ہی لائسنس پورے پاکستان میں کام کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ یہ لائسنس صرف ان سیٹلائٹ کمپنیوں کو جاری کیا جائے گا جو پی ایس اے آر بی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔

اسٹارلنک نے فی الحال 14 لوکل لوپ لائسنس کے لیے درخواست دے رکھی ہے، لیکن نئے نظام کے تحت وہ 14 ایل ڈی آئی لائسنس کے بجائے ایک ہی لائسنس حاصل کر سکے گی۔ تاہم، نئے لائسنس کے اجرا کے بعد بھی ایل ڈی آئی کمپنیوں کے پرانے لائسنس برقرار رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close