نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اسمارٹ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) کے حصول کا نیا اور آسان طریقہ جاری کر دیا ہے۔
اگر آپ پاکستان اوریجن کارڈ بنوانا چاہتے ہیں تو نادرا کی جانب سے جاری کردہ رہنمائی ویڈیو ضرور دیکھیں، جس میں آن لائن فارم بھرنے سے لے کر کارڈ کی گھر تک ترسیل کا مکمل مرحلہ وار طریقہ بتایا گیا ہے۔
پاکستان اوریجن کارڈ اُن افراد کے لیے ہے:
- جنہوں نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر کسی اور ملک کی شہریت حاصل کر لی ہو۔
- جو غیرملکی شہری ہیں مگر ان کے والدین، دادا، دادی، نانا یا نانی پاکستانی شہری تھے۔
- جن کے قریبی رشتہ دار (بہن، بھائی، چچا، خالہ، پھوپھو، ماموں) پاکستانی شہری ہیں یا تھے۔
- وہ غیر ملکی شہری جو کسی پاکستانی یا سابق پاکستانی شہری سے شادی شدہ ہوں۔
درخواست دینے کا طریقہ:
- پہلی بار پی او سی کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو اپنے کسی قریبی خونی رشتہ دار (والد، والدہ، بہن، بھائی، بیٹا، بیٹی) کے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے اپلائی کرنا ہوگا۔
- پاک آئی ڈی پر لاگ ان کریں، “Apply for ID Card” کے آپشن پر کلک کریں۔
- “My Blood Relative” کا انتخاب کریں، پھر “No” پر کلک کریں، اور “New POC” منتخب کرکے “Next” پر جائیں۔
- درخواست آپ کے خونی رشتہ دار کے اکاؤنٹ سے ہی جمع ہوگی۔
پروسیسنگ کا وقت:
- ایگزیکٹو کیٹیگری: 7 دن
- ارجنٹ کیٹیگری: 12 دن
- نارمل کیٹیگری: 30 دن
درکار معلومات:
- ذاتی تفصیلات، ایک حالیہ تصویر، بایومیٹرکس، اور دستخط
- خاندان، پتہ، تعلیم، اور پیشے سے متعلق معلومات
- ایک گواہ کی تفصیلات اور معاون دستاویزات کا اپلوڈ
درخواست جمع ہونے کے بعد نادرا اس کا جائزہ لے گا، منظوری اور ادائیگی کے بعد کارڈ آپ کے فراہم کردہ پتے پر بھیج دیا جائے گا۔
مزید رہنمائی کے لیے نادرا کی آفیشل ویڈیو ضرور ملاحظہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں