نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کو جعلسازی سے بچانے کے لیے ایک مرتبہ پھر اہم انتباہ جاری کیا ہے۔
نادرا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات صرف “پاک آئیڈینٹیٹی” ایپلیکیشن پر فراہم کریں، اور کسی بھی غیر متعلقہ ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر ہرگز نہ دیں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ جو ویب سائٹس یا ایپلیکیشنز نادرا کے نام پر ذاتی معلومات طلب کر رہی ہیں، وہ جعلی ہیں۔ ان پر اعتماد نہ کریں اور اپنی معلومات ان کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
نادرا نے حال ہی میں “پاک آئی ڈی” ایپلیکیشن کا نیا ورژن لانچ کیا ہے، جس میں مزید سہولیات، اپڈیٹس اور نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ مؤثر اور آسان سروس فراہم کی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں