شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کی نئی لہر، برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 569 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، جو ہول سیل میں 379 روپے اور پرچون میں 393 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نیا نرخ 282 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایک پیٹی کی قیمت 8,340 روپے تک جا پہنچی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے، اور متوسط طبقے کے لیے گزارا کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں