کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ آج کے دن 100 انڈیکس میں 721 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری دن کے آغاز پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں 314 پوائنٹس کی ابتدائی تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 44 ہزار 402 پوائنٹس پر پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جب انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ مسلسل تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور سرمایہ کاری کے مثبت رجحان کی واضح علامت ہے، جس سے مارکیٹ میں سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے پر آ گیا ہے۔
مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ کی تیزی اور روپے کی قدر میں بہتری معیشت کے لیے مثبت اشارے سمجھے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں