بجلی سستی؟صارفین کیلئے اچھی خبر

پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جو 2300 ارب روپے سے گھٹ کر 1600 ارب روپے پر آ گیا ہے، یعنی 700 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گردشی قرض میں اس کمی کی بنیادی وجوہات میں بجلی کے نقصانات میں کمی، ڈسکوز کی وصولیوں میں بہتری، اور نجی بجلی گھروں (IPPs) سے کیے گئے معاہدوں میں ہونے والی مالی بچت شامل ہیں۔ ان اصلاحات کی بدولت پاور سیکٹر پر مالی دباؤ میں واضح کمی آئی ہے، اور آئندہ مزید بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب نیپرا نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تفصیلی اعداد و شمار کے جائزے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 80 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے، جس کا فائدہ کے-الیکٹرک کے صارفین کو بھی ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close