چکن کھانے کے شوقین افراد کے لیے پریشان کن خبر

شہرِ قائد میں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 60 روپے اور زندہ مرغی 40 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 650 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 440 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

جبکہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 615 روپے اور زندہ مرغی کی قیمت 404 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن بازار میں ان نرخوں پر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close