امریکہ، پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا

اسلام آباد: وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق امریکا، پاکستان کے لیے سب سے بڑا برآمدی ملک بن چکا ہے، اور گزشتہ چار سالوں کے دوران پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 23 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ درآمدات کا حجم 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہا۔ گزشتہ مالی سال (25-2024ء) میں پاکستان نے امریکا کو 5 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کیں، جبکہ امریکا سے درآمدات کا حجم 1 ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔ اس طرح پاکستان کا تجارتی سرپلس 4 ارب 9 کروڑ ڈالرز رہا۔

اس سے ایک سال قبل (24-2023ء) پاکستانی برآمدات کا حجم 5 ارب 29 کروڑ ڈالرز اور درآمدات کا حجم 1 ارب 26 کروڑ ڈالرز رہا، جس سے تجارتی سرپلس 4 ارب 2 کروڑ ڈالرز رہا۔ سال 23-2022ء میں امریکا کو برآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ درآمدات 2 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں، جس سے تجارتی سرپلس 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز بنا۔

اس سے قبل مالی سال 22-2021ء میں پاکستانی برآمدات 6 ارب 83 کروڑ ڈالرز اور درآمدات 3 ارب 76 کروڑ ڈالرز تھیں، اور پاکستان کا تجارتی سرپلس 3 ارب 7 کروڑ ڈالرز رہا۔ وزارت تجارت کے مطابق امریکا کے ساتھ بڑھتا ہوا تجارتی سرپلس پاکستان کی برآمدی حکمت عملی اور مارکیٹ تک رسائی کی بہتری کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close