قیمت میں کمی ، گیس صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی

 

کراچی میں ایل پی جی 20 روپے کلوسستی ہو گئی اور قیمت 240 روپے سے کم ہو کر 220 تا 230 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔
اوگرا نے گیس کی سرکاری قیمت 217 روپے مقررکردی ہے ، شہریوں نے قیمت میں کمی کو خوش آئند تاہم گیس بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔گیس بندش سے پریشان شہریوں کے لئے اچھی خبرآگئی کیونکہ ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کلو کا ریلیف مل گیاہے،مارکیٹ میں ایل پی جی240 روپے سے کم ہو کر 220 سے 230 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سستی ضرور ہوئی ہے، لیکن گھریلو گیس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے،اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 217 روپے فی کلو مقرر کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close