تیاری پکڑ لیں ،بجلی بند رکھنے کا فیصلہ، کب کب اور کہاں ؟ تفصیلات جانئے

4 اگست کو بجلی کا شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر 9 گھنٹوں تک جاری رہے گا، پانی سٹوریج ، موبائل چارج جیسی اہم سہولیا ت کا بیک اپ تیار کرلیں ۔

کے-الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست (پیر) کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل 4 اگست بروز پیر کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی اس معطلی کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن تک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، بن قاسم، ڈی ایچ اے اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close