بازاروں سے چینی غائب

لاہور: حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود شہریوں کو چینی میسر نہیں، جبکہ دکانوں پر نرخ نامہ تو موجود ہے مگر چینی غائب ہو چکی ہے۔

اکبری منڈی کے تاجروں کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے چینی کی فراہمی بند ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں قلت پیدا ہو گئی ہے۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت اور قلت دونوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس وقت لاہور کے مختلف بازاروں میں چینی 180 سے 190 روپے فی کلو جبکہ اسلام آباد میں 195 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جو مقررہ قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close