گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.35 فیصد کمی،سالانہ شرح 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی،11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کے نرخ کم ہوئے،انڈے،بیف،خشک دودھ،لہسن،مٹن، گڑ، پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ ہفتےجلانےکی لکڑی،انرجی سیور، سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ٹماٹر، چکن، چینی، دال مونگ، آلو، دال ماش،گندم کا آٹا سستی اشیاء میں شامل ہیں،چینی کی قیمت میں 0.71 فیصد کمی، اوسط قیمت 179.33 روپے فی کلو رہی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق مختلف شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوئی، پشاور اور فیصل آباد میں چینی کا ریٹ 190 روپے کلو تک ریکارڈ کی گئی،پنجاب کے مختلف شہروں میں 173، راولپنڈی اسلام آباد میں 185 روپے کلو میں فروخت ہورہی۔
ادارہ شماریات رپورٹ کےمطابق دال چنا، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،اس دوران 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں