دکانوں سے چینی غائب

لاہور میں چینی کی قیمت بے قابو ہونے کے بعد شہریوں کو چینی کی قلت کا سامنا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں کی دکانوں پر چینی دستیاب نہیں، جبکہ عام مارکیٹ میں چینی آج بھی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

چینی کی قلت کے باعث شکر کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چند بڑے دکاندار ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چینی 173 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں، تاہم بیشتر مقامات پر چینی غائب ہے۔ شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق دکانوں پر چینی کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے شکر کی قیمت 200 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ شوگر ملز نے جان بوجھ کر چینی کا ذخیرہ روک رکھا ہے، جس کے باعث 1500 میٹرک ٹن کی بجائے صرف 24 ٹن چینی منڈی میں فراہم کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close