وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور سروسز پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
یہ ٹیکس ان غیر ملکی کمپنیوں کی خدمات اور مصنوعات پر لاگو تھا جن کا پاکستان میں کوئی دفتر یا جسمانی وجود نہیں تھا۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک شق شامل کی گئی تھی جس کے تحت وفاقی کابینہ کو اس ٹیکس کی معافی کا اختیار حاصل تھا، جسے اب استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں