کرپٹو میں 100ملین ڈالر ڈوبنے کا معاملہ،کس کے پیسے تھے ، کس نے ڈبوئے؟ بالآخر اصل کہانی سامنے آگئی

تجزیہ کار عثمان شامی نے حکمران خاندان کے 100 ملین ڈالر کے نقصان کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں اسحاق ڈار کا براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ دو سے تین سال پرانا واقعہ ہے جس میں علی ڈار کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام “تھنک ٹینک” میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان شامی نے بتایا کہ یہ کوئی حالیہ واقعہ نہیں بلکہ دو تین سال قبل علی ڈار نے ایک کرپٹو پراجیکٹ ’کووئنٹ‘ کے نام سے لانچ کیا تھا۔ اس منصوبے میں لوگوں نے بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کی، حتیٰ کہ دبئی سے بھی فنڈنگ کی گئی۔ تاہم، یہ پراجیکٹ مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا اور متعلقہ کرپٹو کوائن کی قدر تیزی سے گر گئی۔

اس نقصان کے ازالے کی کوشش میں علی ڈار نے ایک اور کرپٹو کوائن ’Planet‘ کے نام سے متعارف کرایا، مگر بدقسمتی سے یہ منصوبہ بھی ناکام رہا اور دوسرا کوائن بھی مارکیٹ میں اپنا مقام نہ بنا سکا۔ یوں سرمایہ کاروں کو مسلسل خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close