قومی ایئر لائن نے سعودی عرب کے شہر ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کااعلان کردیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے شہرریاض سے پاکستان کے دو اہم شہروں سیالکوٹ اورملتان کیلئے اگست سے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ریاض سے سیالکوٹ کیلئے فلائٹ آپریشن 5 اگست سے شروع ہوگا جبکہ ریاض سے ملتان کے لئے پروازوں کا آغاز 8 اگست سے کیا جائیگا۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سے پاکستان کے دونوں شہروں ملتان اورسیالکوٹ کے لئے بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں