ڈیلرز اور ہول سیلرزکی بڑی تعداد سیلزٹیکس میں غیررجسٹرڈ ہے اور شوگر ملز سے عدم سپلائی کے نتیجے میں مارکیٹ میں چینی بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے، مارکیٹ میں اس وقت چینی200 روپے فی کلوسے زائد میں فروخت ہورہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے چینی کے کاروبار میں سٹہ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات شروع کر تے ہوئے چینی کے سٹہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق متعدد شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں چینی برآمد کرنے والے شوگر ملز مالکان، ڈیلرز اور متعلقہ بیوروکریٹس سے باز پرس بھی کی گئی تھی،حکومت کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد چینی کی قیمتوں میں استحکام لانا اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں