گاڑیوں کے شائقین کیلئے اچھی خبر

مہنگائی کے اس دور میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری! معروف کار ساز کمپنی سوزوکی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) نے مل کر یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی مختلف اقسام آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل ماڈل، جس کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار روپے ہے، صرف 13 لاکھ 44 ہزار روپے کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار روپے ماہانہ قسط پر دستیاب ہے۔ اس سہولت سے گاڑی خریدنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close