معروف ٹک ٹاکر کا مبینہ قتل،مقدمہ درج

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے مبینہ قتل کا مقدمہ ان کی بیٹی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

سمیرا راجپوت کی لاش چند روز قبل ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، جس پر اہلِ خانہ نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ اے سیکشن گھوٹکی میں درج کیا گیا ہے، جس میں مدعیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی والدہ سمیرا راجپوت کو زبردستی گولیاں پلا کر جان سے مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close