مرغی کی قیمت میں اضافہ، کتنا ؟ جانئے

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران مرغی کا گوشت 43 روپے فی کلو تک مہنگا ہو چکا ہے۔

آج لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ مرغی کے گوشت کی قیمت 14 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 274 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 288 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گوشت کی قیمت 417 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 244 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں مرغی کا صاف گوشت 450 روپے فی کلو جبکہ ٹولٹن مارکیٹ میں بون لیس گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر ملتان میں بھی آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اور گوشت کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 258 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 272 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 394 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 14 روپے فی درجن کمی ہوئی ہے، اور اب انڈے 230 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close