ہوشیار! ٹیکس ادا کریں ورنہ گاڑی بند ہو جائے گی
محکمہ ایکسائز نے خبردار کر دیا ہے کہ اگر ٹوکن ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔ رعایتی مدت کے دوران بھی ڈیفالٹرز کے خلاف ہفتے میں دو دن کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے نان رجسٹرڈ، بڑے ڈیفالٹرز، نان کسٹم پیڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی نے سات مختلف مقامات پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ڈائریکٹر کے مطابق، ایسی گاڑیاں جن کے دو سال یا اس سے زائد کا ٹوکن ٹیکس بقایا ہے، ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ شاہد گیلانی نے مزید بتایا کہ نان کسٹم پیڈ، نان رجسٹرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موقع پر بند کر دیا جائے گا۔
جبکہ رواں مالی سال کے نادہندہ گاڑی مالکان کو صرف آگاہی دی جائے گی۔ انہیں 31 جولائی تک ٹوکن ٹیکس جمع کروانے پر 10 فیصد رعایت بھی دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں