پاکستان سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر،ڈالر بھی ستا ہوگیا،جانئے تفصیل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 40 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 662 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار 82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 39 ہزار 420 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا منافع ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 284.97 روپے سے کم ہو کر 284.80 روپے پر آ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close