گاڑیوں پر نئی لیوی عائد

اسلام آباد: حکومت نے روایتی انجن والی گاڑیوں پر “انرجی وہیکل ایڈاپشن لیوی” (Energy Vehicle Adoption Levy) نافذ کر دی ہے، جس سے 10 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ حاصل شدہ رقم ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کے فروغ پر خرچ کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، 1300 سی سی سے کم انجن والی گاڑیوں پر 1 فیصد، 1300 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر 2 فیصد جبکہ 1800 سی سی سے زائد انجن والی گاڑیوں پر 3 فیصد لیوی لاگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بسوں اور ٹرکوں پر بھی 1 فیصد لیوی عائد کی جائے گی۔ یہ لیوی تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز سمیت لاگو ہوگی اور مقامی و درآمد شدہ دونوں اقسام کی گاڑیوں پر نافذ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close