لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں مسلسل بلند سطح پر برقرار ہیں،
جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے لیے خوشی یا غمی کی تقریبات میں چکن کا استعمال بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شہر میں تیار چکن 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر کی قیمتیں بھی سرکاری نرخوں سے تجاوز کر چکی ہیں۔
فارم ریٹ کے مطابق زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 383 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 390 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں