لاہور: چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت پنجاب نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے آئندہ چار ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون نرخ مقرر کر دیے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور کین کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:
-
14 اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
-
15 اگست سے 14 ستمبر تک ایکس مل ریٹ 167 روپے اور پرچون قیمت 175 روپے فی کلو ہوگی۔
-
15 ستمبر سے 14 اکتوبر تک چینی کی ایکس مل قیمت 169 روپے جبکہ پرچون قیمت 177 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔
-
15 اکتوبر سے آگے چینی کی ایکس مل قیمت 171 روپے اور پرچون قیمت 179 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق، یہ فیصلہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں