ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار روپے پر آ گیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 290 ڈالر ہو گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے اور سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 4 ہزار 287 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 925 روپے ہو گئی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی کم ہو کر 2 لاکھ 79 ہزار 787 روپے سے گھٹ کر 2 لاکھ 75 ہزار 587 روپے ہو گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 68 روپے سستی ہو کر 3 ہزار 782 روپے اور 10 گرام چاندی 58 روپے کم ہو کر 3 ہزار 242 روپے پر آ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں