ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، اچھی خبرآ گئی

اوگرا نے جولائی کے مہینے کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جولائی میں درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 1.72 فیصد سے 2.68 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سوئی ناردرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 21 سینٹ کمی کے بعد نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جو جون میں 11.78 ڈالر تھی۔

اسی طرح، سوئی سدرن کے لیے قیمت میں 29 سینٹ کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی، جبکہ جون میں یہی قیمت 10.86 ڈالر تھی۔

یہ کمی صارفین کو توانائی کے اخراجات میں ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close