پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس نے عوام کو ایک بار پھر پریشان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.60 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے اضافے کا امکان ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی ممکنہ نئی قیمت 273.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ اور پیٹرولیم لیوی (پی ایل) میں رد و بدل کا نتیجہ ہے۔ تاہم حیران کن طور پر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.74 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 2.23 روپے کمی متوقع ہے۔
بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس پر ممکنہ مزید تجارتی پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور لہر دیکھنے میں آئی ہے۔ اگر روس نے یوکرین میں جنگ بندی نہ کی تو قیمتوں میں مزید اضافہ خارج از امکان نہیں، جس کا براہِ راست اثر پاکستان جیسے درآمدی معیشت پر پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں