عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی متوقع ہیں۔ آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 6 روپے 60 پیسے اور 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ اس تجویز کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
آئل انڈسٹری کی جانب سے اوگرا کو قیمتوں سے متعلق ورکنگ بھجوا دی گئی ہے، جو اب حکومت کو بھیجی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی یا اضافے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اوگرا کی تیار کردہ سمری کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں