سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہو کر 3347 ڈالر تک پہنچ گیا۔

روس پر یوکرین کے حالیہ بڑے حملے کے بعد بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5058 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close