پی آئی اے کی نجکاری :4پارٹیوں نےپری کوالیفائی کرلیا،کون کونسی ؟ جانئے

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن بورڈ نے بڑی منظوری دے دی ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے چار سرمایہ کار کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کر لیا گیا ہے۔ پری کوالیفائی کرنے والے سرمایہ کاروں میں لیک سٹی، عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر اور سٹی اسکول کا کنسورشیم شامل ہے، جب کہ لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچر کا کنسورشیم بھی اس مرحلے میں کامیاب رہا۔ اس کے علاوہ ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر نے بھی پری کوالیفکیشن حاصل کر لی ہے۔

نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس مشیر نجکاری محمد علی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی اسکروٹنی کی گئی۔ کمپنیوں کے جمع کرائے گئے دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ان کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دی گئی۔

پری کوالیفائیڈ سرمایہ کار اب پی آئی اے کے بائی سائیڈ ڈیو ڈیلیجنس کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جو نجکاری عمل میں اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close