چکن کی قیمت میں بڑا اضافہ

برائلر چکن کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ بدستور جاری ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پرچون نرخ کے باوجود مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ رک نہ سکا۔

حکومت نے مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 577 روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے، تاہم شہر کی کھلی مارکیٹ میں برائلر چکن 595 سے 610 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی دکان پر سرکاری نرخنامے پر عمل نہیں کیا جا رہا، اور مارکیٹ سروے کے مطابق دکاندار فی کلو 20 سے 30 روپے زائد وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث شہری شدید مالی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close