اسلام آباد: مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے بعد ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نیا نیو انہانسڈ ویلیوایشن لیوی (NEV Levy) ہے، جس کے اثرات آٹوموبائل انڈسٹری پر نمایاں ہو رہے ہیں۔ ہونڈا، سوزوکی اور چانگان کی جانب سے پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے، اور اب ٹویوٹا نے بھی اس فہرست میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ٹویوٹا یارس (Toyota Yaris) کی نئی قیمتیں:
-
Yaris GLI MT 1.3:
قیمت میں 1,70,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 46,49,000 روپے -
Yaris ATIV MT 1.3:
قیمت میں 99,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 48,29,000 روپے -
Yaris GLI CVT 1.3:
قیمت میں 49,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 48,09,000 روپے -
Yaris ATIV CVT 1.3:
قیمت میں 1,15,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 57,19,000 روپے -
Yaris ATIV X CVT 1.5 (Beige Interior):
قیمت میں 1,34,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 63,89,000 روپے -
Yaris ATIV X CVT 1.5 (Black Interior):
قیمت میں 1,30,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 64,49,000 روپے
کرولا آلٹس (Corolla Altis) کی نئی قیمتیں:
-
Altis X Manual 1.6:
قیمت میں 1,30,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 60,99,000 روپے -
Altis 1.6 X CVT-i:
قیمت میں 1,40,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 66,99,000 روپے -
Altis 1.6 X CVT-i Special Edition:
قیمت میں 1,50,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 73,39,000 روپے -
Altis X CVT-I 1.8:
قیمت میں 1,40,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 70,29,000 روپے -
Altis Grande X CVT-I (Beige Interior):
قیمت میں 1,60,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 76,69,000 روپے -
Altis Grande X CVT-I 1.8 (Black Interior):
قیمت میں 1,60,000 روپے اضافہ، نئی قیمت 77,09,000 روپے
فورچونر (Fortuner):
فورچونر کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں بھی 5,70,000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم، ٹویوٹا کرولا کراس کی نئی قیمتیں تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
ماہرین کے مطابق نئی قیمتوں سے درمیانے طبقے کے لیے گاڑی خریدنا مزید مشکل ہو جائے گا، جبکہ نیو لیوی کے اثرات مستقبل میں دیگر کمپنیوں کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ عوامی ردعمل کے بعد دیکھنا یہ ہو گا کہ آیا حکومت یا کمپنیاں اس فیصلے پر نظرِثانی کرتی ہیں یا نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں